اشتہار

دریائے سوات کو گندگی سے بچانے کیلئے اجلاس، صاف دریا صحت مند ماحول کے نام سے مہم شروع کیا جائیگا

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)دریائے سوات کو میونسپل فضلات اور آلودگی سے بچانے اور ہر قسم کی گندگی سے پاک کرنے کیلئے اقدامات کی غرض سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد فؤاد خان کی زیر صدارت ڈی سی آفس گلکدہ سیدو شریف کے کانفرنس روم میں اجلاس ہوا اجلاس میں ضلع کی تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، ٹی ایم اوز، ڈائریکٹر فشریز، انسپکٹر ادارہ تحفظ ماحولیات اور آل ہوٹل ایسوسی ایشن کے صدر ودیگر عہدیداروں نے شرکت کی اے ڈی سی سوات نے واضح کیا کہ دریائے سوات کو ہوٹلوں کا گندا پانی اور غلاظت گرنے سے مسلسل آلودہ کیا جا رہا ہے جس سے آس کے اندر موجود آبی حیات کے ساتھ ساتھ دونوں اطراف آباد انسانی حیات کو بھی سنگین خطرات کا سامنا ہے وقت آچکا کہ دریائے سوات کو مختلف اقسام کی آلودگیوں سے بچانے کیلئے نہ صرف انتظامی سطح پر سخت ترین اقدامات کیے جائیں بلکہ ہوٹل مالکان، تاجر برادری, سیاحوں اور بلدیاتی نمائندوں سمیت عوام کے تمام طبقات اس صفائی مہم میں پورے قومی جذبے کے ساتھ خوب بڑھ چڑھ کر حصہ لیں انہوں نے مزید خبردار کیا کہ دریائے سوات پورے ملاکنڈ ڈویژن میں قدرتی حسن اور سیاحت کا منبع ہے جس میں بگاڑ آنے سے سیاحت اور کاروبار زوال کا شکار ہونے کے علاؤہ ماحولیات اور انسانی بقا کو بھی شدید خطرات لاحق ہو چکے ہیں اجلاس میں اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ دریائے سوات کو ہر قسم کی آلودگی سے پاک کرنے کیلئے جامع سروے کیا جائے گا آور تمام سٹیک ہولڈرز اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ سے بھرپور تعاون کریں گے آور ایک ہفتے کے دوران جمع ہونے والے سروے رپورٹ کے فوری بعد پیش کردہ سفارشات اور تجاویز کو سختی سے روبہ عمل لایا جائے گا اسی طرح سروے کی روشنی میں صاف دریا صحت مند ماحول کے نام سے مہم کا آغاز بھی کیا جائے گا جس میں بعد ازاں دریا کے بہاؤ میں پڑنے والے دیگر اضلاع کو شامل کرنے کی سفارش بھی کی جائے گی۔

اشتہار

اجلاساے ڈی سیدریائے سوات
Comments (0)
Add Comment

اشتہار