سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) ایم پی اے عزیزاللہ گران کی نشاندہی پر وزیراعلیٰ کی جانب سے دریائے سوات کی حدود سمیت دیگر اراضیات پر قبضہ بارے انکوائری مقررکرنے کی یقین دہانی، ایم پی اے عزیز اللہ گران نے وزیراعلیٰ سے ملاقات کے دوران ان کی توجہ قبضہ مافیاکی طرف سے سرکاری اراضیات قبضہ کرنے کی طرف مبذول کرائی تھی۔ چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے معدنیات صوبہ خیبرپختونخوا ایم پی اے عزیز اللہ گران خان نے وزیراعلیٰ محمودخان سے ملاقات کے دوران دیگرمسائل کیساتھ ساتھ سوات میں قبضہ مافیاکی طرف سے سرکاری اراضیات ودریائے سوات کے حدود پرناجائیزقبضہ کرنے کے حوالے سے بھی نشاندہی کی تھی جس پر وزیراعلیٰ محمودخان نے عزیزاللہ گران خان کی اس نشاندہی پر ان کو یقین دہانی کرائی تھی کہ اس حوالے سے بے رحمانہ انکوائیری کی جائیگی۔ اور سرکاری اراضیات پرقبضہ کے مرتکب لوگوں کیخلاف کارروائی جلد عمل لائی جائیگی۔ اس سلسلے میں عزیزاللہ گران خان نے بتایا کہ وزیراعلیٰ نے وعدے کے مطابق میرے نشاندہی اور میرے کہنے پر انکوائیری مقرر کر رہے ہیں اور دریائے سوات کے حدود سمیت جہاں بھی لوگوں اور خصوصاً بااثر افراد کی جانب سے قبضہ کیا گیا ہے یا کیا جا رہا ہے ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔