اشتہار

دریائے سوات کی حدود میں ہر قسم کی تعمیرات پر پابندی عائد، دفعہ 144 نافذ

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) دریائے سوات کے کناروں پر دو سو فٹ کے احاطے میں ہر قسم کی تعمیرات پر پابندی عائد، 60 دنوں کے لئے پابندی لگاتے ہوئے ضلع سوات میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ خلاف ورزی کی صورت میں سیکشن 188 پی پی سی کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ریوور پروٹیکشن ایکٹ 2014 کے تحت دریا کے دونوں اطراف دو سو فٹ کے احاطے میں کسی بھی قسم کی تعمیراتی سرگرمی اور ترقیاتی کام نہیں کیا جاسکتا۔ حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ کہ معلوم ہوا ہے کہ دریا کے کنارے بغیر کسی اجازت نامے کے تعمیرات ہو رہی ہیں جس کی وجہ سے مقامی آبادی کو نقصانات لاحق ہیں، وجوہات کو مد نظر رکھتے ہوئے ضلع بھر میں ایسی تمام تعمیرات پر پابندی ہوگی جو 2014 ایکٹ کی رو سے دریا کے حدود میں میں آتے ہو

اشتہار

144Swat River Encroachments
Comments (0)
Add Comment

اشتہار