سوات (زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں بارش اور گلیشئیرز پگھلنے کے باعث دریاء کے بہاؤ میں اضافہ ہوا ہے ۔ محکمہ ایریگینش کے مطابق دريائے سوات میں پانی کا بہاؤ 17 ہزار 590 کیوسک ہے جبکہ پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، کانجو پل کے قریب بجلی کا مین 11 ہزار لائن پول دریائے سوات میں بہہ جانے کا خدشہ ہے ۔بجلی کے پولز دریائے سوات میں نصب ہیں،پانی کا بہاؤ تیز ہونے سے بجلی کے کھمبے اکھڑنے سکتے ہیں،پول اکھڑنے سے نیک پی خیل کو بجلی کی سپلائی معطل ہو جائے گی۔