اشتہار

دس ارب پودے لگا کر ملک کو سرسبز و شاداب بنائیں گے،عثمان ڈار

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) وزیر اعظم کے مشیر عثمان ڈار نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے وژن کے مطابق دس ارب پودے لگاکر اس ملک کو سرسبز وشاداب بنائنگے،جبکہ نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کیلئے اربوں روپے مختص کئے گئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملم جبہ میں یوم ازادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انہوں نے پرچم کشائی کی اور مالم جبہ میں پودا لگاکر شجرکاری مہم کا بھی افتتاح کردیا،اس موقع پر اسکی ریزورٹ پررنگارنگ تقریب کاانعقادکیاگیا،جبکہ اس موقع پرایم پی اے عادل، اسسٹنٹ کمشنر چارباغ حامد خان بونیرے، جی ایم پی سی مالم جبہ عقیل عباسی،سکی ریزورٹ کے جی ایم پیروارث شاہ بھی موجود تھے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عثمان ڈارنے کہاکہ عمران خان کے سرسبزپاکستان کا خواب پورا کریں گے،انہوں نے کہا کہ اس بار 10ارب پودے لگاکر موسمیاتی تغیرات کے منفی اثرات کم ہوں گے، عثمان ڈار نے کہاکہ پاک فوج،محکمہ جنگلات اوراسکی ریزورٹ کے تعاون سے 6 ہزار پودے لگائے جائیں گے، عثمان ڈار نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں کے لئے یوتھ پروگرام کے تحت ایک ارب روپے رکھے گئے ہیں، انہوں نے کہاکہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن کردیاگیاہے اور کروناوائرس کے دوران کامیاب پالیسی کے باعث اب معیشت بھی بہترہورہی ہے، تقریب کے دوران اسسٹنٹ کمشنر حامد بونیرے نے عثمان ڈار کوروایتی یادگاری شیلڈ دیدی، بعدازاں عثمان ڈار نے ٹائیگرفورس کے جوانوں کے ہمراہ پودے لگاکر مون سون شجرکاری مہم کاافتتاح بھی کردیا.

اشتہار

14 August
Comments (0)
Add Comment

اشتہار