مکہ المکرمہ(ویب ڈیسک) خطبہ حج میں کہا گیا ہےکہ دنیا پر مشکلات اللہ کی طرف سے امتحان ہے اور مسلمان ہر طرح کی خرافات سے دور رہیں۔ مسجد ممبر سے شیخ عبداللہ بن سلیمان نے حج کا خطبہ دیتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکرادا کرتے ہیں جس نے بے شمارنعمتیں عطا کیں، تقوی سے انسان برائیوں سے بچتا ہے، گواہی دیتا ہوں اللہ کےسوا کوئی معبودنہیں۔ خطبہ حج میں کہا گیا ہے کہ دنیا پر مشکلات اللہ کی طرف سے امتحان ہے اور عبادات سے ہی مصیبت سے چھٹکارا ملتا ہے۔
خطبہ حج میں کہا گیا ہے کہ قربانی اورعبادات خالصتاً اللہ کے لیے ہی ہیں، سیدھے راستے پر چلنے والے کے لیے ہی نجات ہے، اہل تقوی کی صفات میں اولین صبر ہے، حضورﷺ نے اپنی زندگی خیر کے لیے وقف کی، صبر پرکاربند رہنےوالوں کے لیے خیرکی بشارت ہے۔ خطبہ حج میں فرائض اور عبادات پر زور دیتے ہوئے کہا گیا ہےکہ دنیا پر مشکلات اللہ کی طرف سے امتحان ہے اور عبادات سے ہی مصیبت سے چھٹکارا ملتا ہے، اللہ ہر چیزکا خالق ہے اس کے سوا کوئی معبود نہیں، مسلمان ہر طرح کی بدعت اور خرافات سے دور رہیں، اللہ کے حکم سے ہی مصیبتیں آتی اور دور ہوتی ہیں، مشکلات دائمی نہیں اللہ کا فرمان ہے ہر مشکل کے بعدآسانی ہے۔