سوات (زماسوات ڈاٹ کام۔02اگست2017)سوات گوجر دودھ فروش تنظیم کا قیام عمل میں لایا گیا جس کیلئے کابینہ کا اعلان بھی کیا گیا ،اس حوالے سے تنظیم کے نومنتخب صدر فضل محمد اوردیگر عہدیداروں نے سوات پریس کلب میں تقریب حلف برداری اور بعدازاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تنظیم کے قیام کا مقصد دودھ فروش اورگوجر برادری کے مسائل کو اجاگر کرنا اور ان کے حل کیلئے مشترکہ کوششیں کرنا ہے ،انہوں نے کہاکہ اس وقت بازاروں میں دودھ فروشوں کو کافی مسائل کا سامنا ہے جبکہ دوسری جانب ملاؤٹ زدہ دودھ کاکاروبار بھی قابل تشویش ہے جس سے ہماری برادری کی بدنامی ہورہی ہے ہم چاہتے ہیں کہ عوام کو خالص دودھ فراہم کریں اوراس مقصد کیلئے ہم ہر سطح پر کوششیں کررہے ہیں،انہوں نے کہاکہ پنجاب کے دودھ فروشوں کی طرح حکومت ہمیں بھی سہولیا ت اور مراعات دیں جس میں ارزاں نرخوں پر دودھ دینے والے مویشی ،ان مویشیوں کو سوات پہنچانے میں تعاؤن اورڈیری فارموں کو سہولیات کی فراہمی شامل ہیں تاکہ یہاں کے دودھ فروشو ں کو کاروبار وسیع کرنے میں آسانی رہے،قبل ازیں گوجر برادری کی سرکردہ شخصیت اور تحصیل کونسلرڈاکٹر خالد محمودخالد نے نومنتخب کابینہ سے حلف لیااوراپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ گوجر ایک محب وطن اورمحنت کش قوم ہے تاہم اس قوم کو ہر دور میں نظر اندازکیا گیا ہے جس کے سبب اس قوم کو مختلف مسائل اور مشکلات کا سامنا ہے جن میں بے روزگاری،مہنگائی،استحصال اورغربت سرفہرست ہے اوران مسائل کے حل کیلئے ہم ہر فورم پر آواز اٹھارہے ہیں ،انہوں نے نومنتخب کا بینہ جس میں صدر فضل محمد ،سینئر نائب صدر خان زادہ،نائب صدر اول امیر گل،نائب صدر دوم جمشید،جائنٹ سیکرٹری محب خان ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری گوہر علی ،پریس سیکرٹری وقاص احمد اور فنانس سیکرٹری فیروز شامل تھے سے حلف لیا ،تقریب سے خادم شانگلہ امیر سلطا ن گوجر،فیروزاوردیگر نے بھی خطاب کیا ۔
اشتہار