سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) جہانزیب کالج سوات میں انجمن ماحولیات(ای پی ایس)کے تعاؤن سے ہاتھوں کی صفائی کا عالمی دن منایا گیا۔15اکتوبر کو ہر سال اس دن کو ہاتھوں کی صفائی کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔گندے ہاتھ چونکہ بہت ساری بیماریوں کا باعث بنتے ہیں۔اس لئے 15اکتوبر کو شعور اجاگر کرنے کی کوشش کی جاتی ہے کہ ہاتھوں کی صفائی کے ذریعے ہم بہت سے بیماریوں سے بچ سکتے ہیں اس سلسلے میں جہانزیب کالج میں کالج انتظامیہ کے تعاؤں سے ای پی ایس کے زیر اہتمام تقریب منعقد ہوئے،جس میں اساتذہ،ای پی ایس سٹاف اور کالج کے طلباء و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی،کالج کے طلباء اور طلبات نے اس دن کے حوالے سے خصوصی تقاریر اور خاکے پیش کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی پرنسل جہازیب کالج پروفیسر سید ممتاز علی شاہ نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ اس دن کے پیغام کو عملی طور پر اپنا نا چاہئے۔ اس موقع پر ایگزیکٹیوں ڈائریکٹر ای پی ایس اکبر زیب نے کہا کہ ہاتھوں کے صفائی سے ہم بہت سے بیماریوں بچ سکتے ہیں لہذا ہمیں ہاتھوں کی صفائی کا خاص خیال رکھنا چاہئے۔