دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے شہید ہونے والے ایس پی اعجاز خان کو بعد از شہادت “ہلالِ شجاعت” کا اعزاز

دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے شہید ہونے والے ایس پی اعجاز خان کو بعد از شہادت “ہلالِ شجاعت” کا اعزاز

اسلام آباد (زما سوات) صدرِ مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان کی جانب سے پولیس افسر ایس پی محمد اعجاز خان (شہید) کو بعد از شہادت ان کی بے مثال بہادری، جرات اور فرض شناسی کے اعتراف میں ملک کا اعلیٰ ترین سول اعزاز “ہلالِ شجاعت” عطا کیا گیا۔

اعزاز کی تقریب میں شہید افسر کی بیٹی خدیجہ اعجاز نے اپنے والد کی جانب سے “ہلالِ شجاعت” وصول کیا۔

ایس پی اعجاز خان 27 فروری 2024 کو خیبر پختون خوا کے ضلع مردان کے علاقے کاٹلنگ میں دہشتگردوں کے خلاف کیے گئے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران شہید ہوئے تھے۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایس پی اعجاز خان شہید ہو گئے۔

قوم نے ان کی قربانی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی شہادت کو دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ میں ایک لازوال مثال قرار دیا ہے۔