سوات(زما سوات ڈاٹ کام) دیر موٹروے کے لئے 38ارب روپے کی منظوری ترقی کا انقلابی قدم ہے، اس فیصلے سے وہ تمام الزامات غلط ثابت ہوئے کہ وزیراعلی محمودخان دیر کو نظر انداز کررہے ہے، ڈاکٹرامجدعلی ہاوسنگ منسٹر، صوبائی وزیرہاوسنگ ڈاکٹر امجدعلی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کے طرف سے دیر موٹروے کے لئے 38ارب روپے منظوری اور اس پر کام شروع ہونے کا مقصد علاقے کے لوگوں کو سہولیات دینے کے ساتھ سیاحت کو فروغ دینا ہے، دیر میں لڑم ٹاپ، کمراٹ، اس کے ساتھ چترال کی منفرد ثقافت اور دیگر سیاحتی علاقوں تک ملکی اور غیرملکی سیاحوں کی پہنچ کو آسان کرناہے۔ انہوں نے کہاکہ موٹروے کی تعمیر سے لوردیر، اپر دیر، چترال اور ملحقہ علاقوں کے کاشت کاروں، کاروباری لوگوں کو بے انتہا فائدہ پہنچ جائیگا، کاشت کار اپنے پھل اور سبزیاں بروقت اسلام آباد، لاہور اور دیگر علاقوں تک پہنچاسکیں گے، انہوں نے کہاکہ علاقہ دیر پر ماضی میں سب سے زیا دہ جماعت اسلامی نے حکومت کی مگر انہوں نے اس علاقے کے ترقی کے لئے کوئی کام نہیں کیا صرف نعرہ بازی اور لسانی تعصب کو ہوا دیا، اس طرح این این پی نے بھی خالی نعروں سے عوام کو دھوکہ دیا، انہوں نے مزید کہاکہ پی ٹی آئی حکومت نے نہ صرف دیر بلکہ سوات، ڈی آئی خان، ہزارہ اور صوبے کے تمام اضلاع میں ریکارڈ ترقیاتی کام کئے اور کررہے ہیں، انہوں نے کہاکہ خان صاحب کے ویژن کے مطابق پی ٹی آئی عوام سے کئے گئے وعدے پورے کررہے ہیں۔