اشتہار

دینی مدارس کے خلاف تمام سا زشوں کو نا کا م بنا ئیں گے،مولانا گل نصیب

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام۔02اکتوبر2017ء)جمعیت علما ئے اسلام خیبر پختونخوا کے امیر مو لا نا گل نصیب خان نے کہا ہے کہ معاشرے کو بے راہ روی سے بچا نے کیلئے علما ء کرام اہم کر دار ادا کر رہے ہیں ، کر وڑوں عوام کی بچوں کو مفت دینی تعلیم فراہم کر رہے ہیں ، علماء کرام اسلامی تہذیب کے محا فظین ہیں ،8اکتو بر کو گر اسی گر اؤنڈ میں ہو نے والے اجتما ع میں جے یو آئی بھر پور قوت کا مظاہر ہ کرے گی ، ان خیا لا ت کا اظہار انہو ں نے جے یو آئی سوات کے دفتر اما ن کو ٹ میں علما ء کنونشن سے خطا ب کر تے ہوئے کیا اس موقع پر وفاق المد ارس خیبر پختونخوا کے ناظم اعلیٰ مو لا نا حسین احمد مدنی ، جے یو آئی کے صو با ئی ڈپٹی جنرل سیکر ٹری حا جی اسحاق زاہد ، ضلعی امیر قاری محمو د اور حا فظ ادریس نے بھی خطا ب کیا ، مو لا نا گل نصیب خان نے کہا کہ دینی مدارس اسلا م کے مضبوط قلعے ہیں اور اس میں صرف قرآن وسنت کی تعلیم دی جا تی ہیں لیکن مو جودہ حکومت دینی مدارس ، علما ء کرام ، طلبا ء اور ہما رے تما م دینی شعبوں کی راہ میں مشکلات اور رکا وٹیں پیدار کررہی ہے جس کی وجہ سے علما ء کرام میں تشویش پا ئی جا تی ہے انہوں نے کہا کہ ہم دینی مدارس کے خلاف تما م سا زشوں کو نا کا م بنا ئیں گے انہو ں نے علما ء کرام پر زور دیا کہ وہ 8اکتوبر کے اجتما ع کی کا میا بی کیلئے اپنا بھر پور کر دار ادا کریں ۔

اشتہار

JUIMolana Gul naseeb

اشتہار