سوات(زما سوات ڈاٹ کام:28جنوری2017) کبل کے علاقہ دیولئی بازار کے تاجروں نے محکمہ فوڈ کے اہلکاروں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا،مظاہرین میں شریک پائی محمد ، اختر علی ، ظفر ، شمشیر علی ، حضرت حسین ، عمر علی ، رشید ، رحمان علی اور فرمان علی نے کہا کہ محکمہ فوڈ کا اہلکار اکبر خان جا ن بوجھ کر تا جروں کو تنگ کرکے چالان کر رہا ہے،دیولئی با زار میں غریب سبزی فروشوں،کر یانہ سٹوروں،مر غی فروشوں کو بے جا تنگ کیا جا رہا ہے اور ان سے پیسے بٹور رہا ہے۔انہوں نے اعلیٰ حکام سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔