سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 19 مئی 2018ء) مینگورہ کے علاقہ رحیم آباد میں دو تیز رفتار موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک نوجوان موقع پر جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا ۔ نماز تراویح کے بعد دو موٹر سائیکل سوار نوجوان ریس لگا رہے تھے کہ آپس میں ٹکراگئے جس کے نتیجہ میں ایک موٹر سائیکل سوار نوجوان جواد سکنہ فارم محلہ رحیم آباد موقع پر جاں بحق جبکہ دوسرا طیب سکنہ رحیم آباد زخمی ہوگیا جس کو طبی امداد کے لئے سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیا گیا