سوات (زما سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے نواحی علاقہ رحیم آبا د میں اندھے قتل کا ڈراپ سین،دوستوں کے ہاتھوں دوست کا بہیمانہ قتل، پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا،ڈی ایس پی سٹی دیدار غنی نے گزشتہ روزپریس کانفرنس کرتے ہو ئے کہا کہ ابوبکر نامی نوجوان چار ماہ پہلے لاپتہ ہواتھا جس کی ابتدائی رپورٹ لاپتہ نوجوان ابوبکر کے والد فقیر حُسین کی مدعیت میں 8مئی 2020کو تھانہ رحیم آباد میں درج کی گئی،ڈی پی اوسوات قاسم علی خان کی ہدایت پر ڈی ایس پی سٹی دیدار غنی کی نگرانی میں ایس ایچ اوتھانہ رحیم آباد انسپکٹر گُل شید خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزمان محمد فیضان ولد رحمت علی،عرفان ولد سُلیمان،محمد طیب ولد محمد رفیق ساکنان رحیم آباد کو گرفتار کیا،دوران تفتیش ملزمان نے اعتراف جرم کیاور انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ مقتول ابوبکر ہما را دوست تھا اور ہم نے اُس کو قتل کیا ہے،ملزمان کی نشاندہی پر رحیم آباد پولیس نے مقتول کی لاش کو نکال کر ورثا کے حوالے کردیا، اس موقع پر مقتول کے والد فقیر حسین نے پولیس کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہو ئے حکومت اور چیف جسٹس اف پاکستان سے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا، انہوں نے کہا کہ ان کے بیٹے کو بے دردی کے ساتھ قتل کیا گیا ہے، ملزمان کو قرار واقعی سزا دیکر دنیا کیلئے مثال بنایا جائے۔