سوات (زما سوات ڈاٹ کام )ایس ایچ اُو تھانہ رحیم آباد مجیب عالم خان کی نگرانی میں اے ایس آئی آیاز خان، اے ایس آئی حبیب اللہ اور اے ایس آئی نیاز علی نے منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ناصر خان ولد نادر خان سکنہ آمانکوٹ سے 2027گرام چرس، کاشف خان ولد فردوس خان سکنہ بنٹر عثمان آباد حال رحیم آباد سے 976گرام چرس، رحمت علی ولد عبد المالک سکنہ جلالہ آباد اوڈیگرام سے 1015گرام چرس برآمد کرلی، گرفتار منشیات فروشوں کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت تھانہ رحیم آباد میں مقدمات درج کئے گئے۔