زما سوات ڈاٹ کام (30اپریل2019ء)رمضان المبارک میں ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی روکنے کے لئے جامع پلان کا اعلان، شکایات سیل قائم، ہتھ ریڑیوں کے لئے میں جگہیں قائم، ناجائز منافع خوروں کو جیل بھیجنے اور دکانیں سل کرنے کا اعلان، قیمتیں مقرر، گذشتہ روز پرائس ریویو کمیٹی ضلع سوات کا اجلاس ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم ہوا، جس میں اے ڈی سی فواد خان، اے سی بابوزئی عامر علی شاہ، صدر ٹریڈرز فیڈریشن عبدالرحیم، چیئرمین پریس کلب شہزاد عالم، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر سوات محمد زبیر خان، حاجی رسول خان سمیت تمام نمائندوں نے شرکت کی، اجلاس میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا تعین کیا گیا اور رمضان المبارک میں مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر میں اشیائے خوردونوش کی قیمتیں کنٹرول کرنے کے لئے جامع پلان کا اعلان کیا گیا اور ناجائز منافع خوری کے روک تھام کے لئے ڈی سی افس میں کنٹرول روم قائم کرنے کے ساتھ ساتھ چار مقامات پر شکایات سیل قائم کرنے کا فیصلہ ہوا جبکہ ٹریفک نظام کو رواں رکھنے کے لئے ہتھ ریڑیوں کو مین روڈ پر نہ چھوڑنے کا فیصلہ ہوا، اور شہر کے مختلف مقامات پر ہتھ ریڑیوں کے لئے جگہ مختص کی گئی اور تمام ہتھ ریڑیاں اپنی جگہوں کے علاوہ کہی کھڑی نہیں ہوگی، دودھ سمیت دیگر مضرصحت اشیاء کو سوات میں داخل ہونے سے روکنے کے لئے لنڈا کے پر خصوصی ٹیم تعینات کی جائیگی اور مرغی وغیرہ کا گوشت سوات میں داخل نہیں ہوگا، ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں رمضان المبارک کے بابر کرکت مہینے میں ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کو برداشت نہیں کیا جائیگا، اور اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں اضافے کرنے والوں کو جیل بھیجوا دیا جائیگا، انہوں نے کہا کہ عوام کو اشیائے خوردونوش کی ارزاں نرخوں پر فراہمی اولین ترجیح ہے اور رمضان کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی ہے جو قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں اپنا کردار اداکریگی۔