اشتہار

رمضان المبارک کی آمد پر سوات میں سیکورٹی اورٹریفک پلان تشکیل دے دیا گیا

اشتہار

مینگورہ (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 17 مئی 2018ء) رمضان المبارک کی آمد پر سوات میں سیکورٹی اورٹریفک پلان تشکیل دے دیا گیا ، پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ جبکہ، سحری ، افطاری اور تراویح کے وقت بھی پولیس تعینات ہونگے ،3500پولیس اہلکار آن ڈیوٹی ہونگے ، خفیہ اور سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکار بھی ڈیوٹی سر انجام دینگے ، ڈی پی او سوات کیپٹن ریٹائرڈ واحد محمود خان نے میڈیا کو بتایا کہ تقریبا 3500اہلکار آن ڈیوٹی ہونگے جو سحری ، افطاری اور تراویح کے دوران بھی ڈیوٹی سرانجام دینگے ، خصوصا افطاری کے وقت اور نما ز عصر کے بعد پولیس کی بھاری نفری بازاروں میں تعینات ہونگے ۔

اشتہار

افطاریپلانپولیستشکیلڈیوٹیرمضانسحریسیکیوریٹی
Comments (0)
Add Comment

اشتہار