اشتہار

رمضان سستا بازار،ٹی ایم اے کے کاموں میں مداخلت ہے،اکرام خان

اشتہار

زما سوات ڈاٹ کام(06مئی2017 ء)ناظم تحصیل بابوزئی اکرام خان نے کہا ہے کہ ٹی ایم اے کے معاملات میں مداخلت برداشت نہیں کرینگے، پیراشوٹ پر آکر سستا بازارکاافتتاح کرنیوالوں نے سیاسی میلہ سجاکر واپس چلے گئے ہیں، سستابازار کے خلاف نہیں بلکہ طریقہ کار کے خلاف ہے، ٹی ایم اے کو بائی پاس کرکے سستا بازارقائم کرناٹی ایم اے کے معاملات میں مداخلت کرنے کی مترادف ہے، انتظامیہ نے لوگوں سے شناختی کارڈ حاسل کرکے ان کو زبردستی سستا بازارمیں کاروبارلگانے کی کوشش کی، میرے دوگھنٹے کاالٹی میٹم پراے سی بابوزئی کو لوگوں کی شناختی کارڈ واپس کرناپڑا، ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے دفترمیں میڈیا سے سستابازارکے حوالے تفصیلات بتاتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سستا بازار کے قیام میں ہمیں اعتماد میں نہیں لیاگیا، اورایک وفاقی، ایک صوبائی وزیربمعہ مقامی ایم پی اے فضل حکیم پیراشوٹ کے ذریعے آکرمینگورہ میں سستے بازار کاافتتاح کیا، جوان کاکام نہیں ہتھ ریڑھیوں والوں سے زبردستی شناختی کارڈ حاصل کرکے ان کو سستابازارمیں کاروبارلگانے کیلئے ان پر دباؤ ڈالاگیا، لیکن ہمیں افسوس کے ساتھ یہ کہناپڑتاہے کہ ان لوگوں سے شناختی کارڈ اے سی بابوزئی نے حاصل کی تھی، جبکہ بعض ذمہ دارافرادنے ان لوگوں کوٹی ایم اے لایااس سے ہماراکوئی تعلق نہیں رہا۔ یہ تاثردیاگیاکہ ان لوگوں سے ہم نے شناختی کارڈ لئے ہیں میں خود ان لوگوں کے پاس گیااوران کوشناختی کارڈ واپس کرنے کیلئے دوگھنٹے کاڈیڈلائن دیاجس کے بعد ان کو انتظامیہ کی طرف سے شناختی کارڈ واپس کردی گئی، انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کے قول وفعل میں تضاد ہے۔ کہتے کچھ اورکرتے کچھ اور، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے جس علاقے میں بھی جائے وہاں یہ طریقہ کار ہے کہ سستابازارٹی ایم اے منعقد کرتے ہیں لیکن سوات میں تبدیلی والوں نے وفاقی حکومت کے ذریعے سستا بازارمنعقد کرکے وفاقی وزیرسے اس کا افتتاح کروایا۔ اورٹی ایم اے کومکمل طورپربائی پاس کردیاگیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کیسا سستابازارہے جہاں مارکیٹ کے ریٹ سے بھی زیادہ اشیاء فروخت کی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ رمضان شریف میں اگرلوگوں کوریلیف دینا مقصود ہوتاتوپھراشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کرکے سستا بازارمیں فروخت کرناہوتا۔

اشتہار

Ikram KhanRamzan BazarTMA
Comments (0)
Add Comment

اشتہار