رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا آج اجلاس

کراچی(ویب ڈیسک)رمضان المبارک کا چانددیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس آج ہو گا۔ اجلاس مفتی منیب الرحمان کی زیرصدارت محکمہ موسمیات آفس کراچی میں ہوگا جب کہ تمام زونل کمیٹیوں کے اجلاس تمام صوبائی ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہوں گے۔ اس کے علاوہ اسلام آبادکی زونل کمیٹی کااجلاس وزارت مذہبی کوہسارکمپلیکس میں ہوگا۔ رمضان المبارک کے چاند کے حوالے سے ملک بھر سے جمع ہونے والی شہادتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے چیئرمین مفتی منیب الرحمان رمضان کا چاند نظر آنے یا نہ نظر آنے کا اعلان کریں گے۔

Corona Virusramazanمرکزی رویت ہلال کمیٹیمفتی منیب الرحمان
Comments (0)
Add Comment