اشتہار

رنگ محلہ ، ‘جنات’ نےخاتون کی جان لے لی، پولیس نے انکوائری شروع کردی

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے علاقہ رنگ محلہ میں جنات نے خاتون کی جان لے لی، انکوائری رپورٹ درج، پولیس نے انکوائری شروع کردی۔ پولیس کے مطابق سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کے علاقہ رنگ محلہ میں مسماۃ رشیدہ گھر میں سبزی کاٹ رہی تھی کہ اچانک گر گئی اور موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ خاتون کے بھائی جمشید ولد سمیع اللہ نے پولیس کو بتایا کہ میری بہن پر جنات کا سایہ تھا ،جب وہ گزشتہ روز گھر میں سبزی کاٹ رہی تھی تو اچانک جنات نے اُن پر حملہ کیا جس کے باعث وہ گر گئی اور موقع پر ہی جاں بحق ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انکوائری رپورٹ درج کرلی گئی ہے جبکہ واقعے کی مزید تفتیش اور انکوائری جاری ہے۔

اس حوالے سے جاں بحق خاتون کے چچا سردار نے بتایا کہ میری بھتیجی کی عمر 32 سالہ تھی اور گھر کے کام کاج کے لئے واحد خاتون تھی، ہم نے سنا تھا کہ اس پر آسیب کا سایہ ہے اور آج بھی جب ہمیں فوتگی کی خبر ملی تو یہی بتایا گیا کہ جنات کی وجہ سے یہ گر گئی ہے۔

اشتہار

ghostRangmuhallah
Comments (0)
Add Comment

اشتہار