اشتہار

رنگ محلہ میں پانی کا بحران، منتخب عوامی نمائندے خاموش،ڈبلیو ایس ایس سی نے بھی چھپ سادھ لی

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) مینگورہ کے علاقہ رنگ محلہ میں گزشتہ تین دنوں سے پانی کی فراہمی معطل، عوام دور دراز علاقوں سے پانی لانے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق رنگ محلہ کے ٹیوب ویل کا موٹر خراب ہونے کی وجہ سے گزشتہ تین دنوں سے پانی کی فراہمی معطل ہے ۔ رنگ محلہ کے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ٹیوب ویل سٹی مئیر شاہد علی کے گھر کے قریب ہے جہاں سے ان علاقوں کو پانی سپلائی کیا جاتا ہے جبکہ دوسری جانب علاقے سے منتخب ہونے والے چئیرمین اور وائس چئیرمین سمیت دیگر ممبران بھی غائب ہو چکے ہیں اور پانی کی فراہمی کے لئے کسی قسم کے ٹھوس اقدامات نہیں اُٹھائے جا رہے ۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ ڈبلیو ایس ایس سی نے بھی چھپ سادھ لی ہے جس کے باعث علاقہ کربلا کا منظر پیش کر رہا ہے ۔ لوگوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے ڈبلیو ایس ایس سی سے اقدامات اُٹھانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

اشتہار

Rang MuhallahWSSC
Comments (0)
Add Comment

اشتہار