اشتہار

رنگ محلہ کے مکینوں نے اسرائیلی مشروبات سے بائیکاٹ کا فیصلہ کرلیا

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )مینگورہ کے رنگ محلہ کے مکینوں نے فلسطین کے ساتھ یکجہتی کے طور پر اسرائیلی مشروبات سے بائیکاٹ کا فیصلہ کرلیا،مکینوں نے بینرز اویزاں کردئے۔ سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کے رنگ محلہ میں علاقہ عمائدین نے فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر بینرز اویزاں کردئے، رکشوں اور دیواروں پر بینرز لگا دئے گئے جس میں اسرائیلی مشروبات سے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا گیا۔ علاقہ عمائدین کا کہنا تھا کہ اسرائیلی مشروبات خریدنے سے ہم فلسطین پر جاری ظلم میں اپنا حصہ دانستہ طور پر ڈال رہے ہیں، اب وقت آگیا ہے کہ ہر اُس چیز سے کناری کشی اختیار کی جائے جس سے اسرائیل کو فائدہ پہنچتا ہو۔

اشتہار

IsraelProtest
Comments (0)
Add Comment

اشتہار