رکشہ ڈرائیوروں کو رجسٹریشن کے لیے 10 دن کی مہلت

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان کی ہدایت پر ضلعی پر انتظامیہ نے مینگورہ شہر میں رکشہ ڈرائیوروں کو لاؤڈ سپیکر پر اعلانات کے ذریعے خبردار کر کے رجسٹریشن کے لیے 10 دن کی مہلت دے دی ہے۔ دس دن بعد ضلع بھر اور منگورہ شہر میں غیر رجسٹرڈ رکشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز کیا جائے گا اور سخت کارروائی عمل میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر سوات کے مطابق غیر رجسٹرڈ رکشوں کو دس دن کی مہلت دے دی ہے اگر دس کے اندر اندر رجسٹریشن نہیں کی گئی تو سخت کارروائی کی جائے گی۔

Rikshaw
Comments (0)
Add Comment