سوات (زما سوات ڈاٹ کام :26دسمبر2017ء) ریاست سوات کے سو سال مکمل ہو گئے،بدھ کے روز بڑی تقریب منعقد کی جائے گی،ذرائع کے مطابق ریاست سوات جو کہ1917 میں قائم کیا گیا تھا کے سو سال مکمل ہونے پر بدھ کے روز سوات پریس کلب میں تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں ضلع سوات،شانگلہ اور بونیر سے لوگ شرکت کریں گے جبکہ شاہی خاندان کے افراد بھی اس میں شریک ہوں گے،تقریب میں سوات کے پہلے حکمران میانگل عبدالودود باچا صاحب کو خراج عقدیت پیش کیا جائے گا۔