سوات( زما سوات ڈاٹ کام۔15اگست2017ء)ریسکیو 1122سوات کے زیراہتمام جشن آزادی کے حوالے سے فلیگ مارچ کا انعقاد کیا گیا ،فلیگ مارچ ریسکیو 1122 کے آفس سے شروع ہو کر نشاط چوک ، سہراب خان چوک ،گرین چوک اور بائی پاس روڈ سے ہوتے ہوئے ریسکیو 1122آفس دوبارہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا ، فلیگ مارچ میں ریسکیو 1122کی گاڑیاں شریک تھیں جبکہ لاوڈ سپیکر پر پاکستانی ملی نغموں کا بھی بندوبست کیا گیا تھا ۔ فلیگ مارچ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر ارشد اقبال اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر امیر علی شاہ کی زیر قیادت ہوا جس میں ریسکیو اہلکار کثیر تعداد میں شریک تھے ۔ فلیگ مارچ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر ارشد اقبال اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر امیر علی شاہ نے قوم کو 70ویں جشن آزادی پر مبارکباد دی اور کہا کہ جشن آزادی اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک نعمت ہے ہمیں اس کی قدر کرنی چاہئے ،انہوں نے کہا کہ سوات میں ریسکیو 1122ایک فعال ادارہ ہے اور اس ادارے کے جوان ہر وقت عوام کی خدمت میں مصروف رہتے ہیں ،انہوں نے عوام کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو 1122کے جوانوں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں ۔
اشتہار