اشتہار

ریسکیو 1122 سوات آفس کے کنٹرول روم میں گزشتہ سال 288444 فیک کالز موصول ہوئے

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 19 مئی 2018ء) کسی بھی ملک میں ایمرجنسی سروسز ناخوشگوار واقعات سے نمٹنے کیلئے قائم کی جاتی ہیں اور ان سروسز کے فون نمبرز بھی صرف انتہائی ضرورت کے وقت استعمال کیے جاتے ہیں لیکن پاکستان میں اکثر لوگوں کو اس بات کی تمیز نہیں ہے کہ اگر ایمرجنسی نمبرز پر غیر ضروری فون کیے جائیں گے تو نمبر مصروف ہونے کی وجہ سے کسی ضرورتمند کا نقصان ہوسکتا ہے ۔ ریسکیو 1122 بھی ایک ایمرجنسی کا ادارہ ہے جو حادثات میں فوری طور پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچانے کا کام انتہائی پیشہ ورانہ انداز میں کرتا ہے لیکن سوات میں قائم اس ایمرجنسی ادارے کو کچھ ناسمجھ لوگ صرف مذاق کیلئے غلط فون کالز کردیتے ہیں جس کی وجہ سے بہت سی پیچیدگوں کاسامنا کرنا پڑتا ہے۔ سال 2017 میں سوات کے کچھ بے وقوفوں نے حد کردی اور ریسکیو 1122 کو 288444 فیک کالز کر ڈالے اور کالز بھی عجیب قسم کے جیسا کہ فون کرکے کھانا پکانے ترکیب اور بچوں کو چُپ کرانے کے طریقے پوچھتے رہے جن کی وجہ سے ریسکیورز کا بہت سا قیمتی وقت ضائع ہوا۔ ریسکیو 1122 کے ضلعی آفیسر عمران خان نے میڈیا پر شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اس طرح کے مذاق سے اجتناب کیا جائے اورسنجیدگی کا مظاہرہ کیاجائے کیونکہ فون لائن مصروف رہنے سے کسی ضروت مند کا نقصان بھی ہوسکتا ہے۔

اشتہار

ایمرجنسیبے وقوفتکلیفریسکیو 1122ضائعضرورتغیر سنجیدہفیکفیک کالزلائنمددمصروفوقت
Comments (0)
Add Comment

اشتہار