زرعی اراضی پر موٹروے اور چھاونی کی تعمیر عوام کے ساتھ زیادتی ہے، منظور پشتین

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) پختون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین نے کہا ہے کہ سوات کی زرعی اراضیات پر موٹر وے اور چھاؤنی کی تعمیر یہاں کے عوام کیساتھ زیادتی ہے، یہاں کے لوگوں کو نقل مکانی پر مجبور کیا جا رہا ہے، سیکشن فور کے نام پر لوگوں کی قیمتی اراضیات کو اونے پونے داموں خریدا جا رہا ہے، سوات میں زرعی اراضی بہت کم ہے لہذا اس حوالے سے لوگوں کے تحفظات دور کئے جائیں، سوات کے عوام اور پورے پختون خواہ کے پختون عوام کومختلف طریقوں سے تنگ کرنے کی سازش کی جا رہی ہے، کبھی دہشت گردی کے ذریعے، کبھی ایکسپریس وے،کبھی آرمی کینٹ،کبھی دوسرے سرکاری منصوبوں کا نام دے کر اراضی مالکان اور عوام کو تنگ کیا جا رہا ہے یہی سازش کرنے والے لوگ اپنے جملہ مقاصد کو پایا تکمیل تک پہنچا کر گزشتہ پریکٹس کے مطابق ہمیں بے گھر کرکے یہ جنت نظیر وادی ہم سے چھیننا چاہتے ہیں۔ ہم سارے پختون ایک ہی قوم ہیں۔ہمیں ایک دوسرے کے درد پر درد مند ہونا چاہیئے خواہ وہ جہاں بھی ہو۔ہمیں ان کا ساتھ دینا چاہئے وہ گزشتہ روز نشاط چوک مینگورہ میں جلسے سے خطاب کر رہے تھے اُن سے قبل جلسہ سے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری رحمت علی خان، پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر عرفان چٹان، جماعت اسلامی کے ضلعی امیر حمید الحق، قومی وطن پارٹی شیر بہادر خان زادہ،شیر شاہ خان، مختیار خان یوسفزئی،خورشید کاکاجی، وکیل احمد کانجو، ڈاکٹر خالد محمود، الحاج زاہد خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا مقررین کا کہنا تھا کہ ایکسپریس وے اور چھاؤنی کے نام پر سوات کے عوام کا معاشی قتل کسی بھی صورت منظور نہیں، جو لوگ اراضی اور زمینوں کے مالک ہیں اُن کو دیوار کے ساتھ لگایا جا رہا ہے جس کی ہم بھر پور مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ پختون بیلٹ کو ایک سازش کے تحت دہشت گردی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے سوات کے لوگ بھی دہشت گردی کے کرب ناک حالات سے گزر چکے ہیں اور پورے سوات کے عوام نے نقل مکانی کرکے اپنے گھروں سے بے دخل بھی ہوئے اور انتہائی خراب حالات کا سامنا کیا لیکن اب سوات کے عوام مزید یہ ظلم برداشت کرنے کے قابل نہیں ہے اور وہ بیدار اور متحد ہو چکے ہیں انہوں نے سیاسی قیادت سے مطالبہ کیا کہ ایکسپریس وے کو دریائے سات کے کنارے تعمیر کیا جائے تاکہ زرعی اراضیات بچ سکے اور مور وے کی خوبصورتی بھی بڑھ جائے گی توتانوبانڈئی میں چھاؤنی کے قیام کو منسوخ کرکے کبل گالف گراؤنڈ میں تعمیر کیا جائے۔

Manzoor Pashteen
Comments (0)
Add Comment