سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 22 ستمبر 2018ء) زما سوات ڈاٹ کام کی خبر پر ایکشن، دو لیویز سپاہیوں کو معطل کرکے انکوائری کا حکم ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مالاکنڈ پاس میں ڈمپر کے ایکسڈنٹ کی وجہ سے ٹریفک ڈیوٹی کے دوران لیویز اہلکاروں نے ایک فلائنگ کوچ ڈرائیور کے ساتھ ہاتھا پائی کی اور ڈنڈے گُھساکر تشدد کی کوشش کی جس کی ویڈیو زما سوات ڈاٹ کام کے فیس بک پیج شیئر کی گئی تو چند ہی لمحوں میں لاکھوں لوگوں نے دیکھ لی جبکہ ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے فیس بک پر پھیلادی جس پر پر ڈپٹی کمشنر/کمانڈنٹ مالاکنڈ لیویز نے سپاہی نمبر 6023 فیصل نیاز اور سپاہی نمبر 6153عبداللہ کو معطل کرکے اسٹنٹ کمشنر بٹخیلہ کو 7دن میں انکوائری کرنے کا حکم صادر فرمایا۔