سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 15 جولائی 2018ء) مینگورہ کے نواحی علاقہ اینگروڈھئرئی کے قریب بائی پاس میں زمین کی تنا زعہ پر دو فریقین کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجہ میں دو افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔ پولیس سٹیشن نویکلے کے مطابق بائی سڑک پر رستم خان ولد چنڑے سکنہ مینگورہ اور ھادی خان ولد چنڑے سکنہ مینگورہ کے درمیان زمین کی تنازعہ پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں دونوں جان بحق جبکہ فائرنگ سے اکرام , نعمان پسران پردل خان سکنہ ڈبو مسجد مینگورہ زخمی بھی ہوئے ، جاں بحق اور زخمی افراد کو سیدو شریف ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، یاد رہے کہ جاں افراد رشتہ میں ایک دوسرے کے بھائی تھے اور سوات میرخانخیل قبیلہ سے تعلق رکھتے تھے پولیس نے ایف ائی ار درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے