سوات (زما سوات ڈاٹ کام)صوبائی وزیر محنت و ثقافت شوکت علی یوسفزئی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی بلدیاتی انتخابات میں کلین سویپ کریگی، عمران خان اس ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کررہے ہیں، پاکستان ٹورازم کے فروغ سے ترقی کی نئی راہیں کھل گئی ہے، پی ڈی ایم کے غبارے سے ہوا نکل گئی ہے اور عوام چوروں اور لٹیروں کے بجائے وزیر اعظم عمران کا ساتھ دے رہی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات کے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا حکومت نے ستمبر میں بلدیاتی انتخابات کا اعلان کرکے اختیارات کو نچلی سطح پر منتقلی میں اہم کردار ادا کیا ہے، وزیر اعظم عمران اور وزیر اعلیٰ محمود خان کے بہترین پالیسیوں اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامرن کرنے کے بعد اب پی ٹی آئی بلدیاتی انتخابات میں بھی کلین سویپ کریگی اورعوام کے علاقائی مسائل حل کرنے میں بھر پور کردار ادا کریگی، انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے کیونکہ عوام کو کرے اور کوئے کی تمیز ہے، عوام کرپشن کرنے والوں کے بجائے کرپشن کے خاتمے والوں کے ساتھ ہے اور عمران خان اس ملک سے کرپشن کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ نے کے لئے کوشاں ہے، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے بہترین پالیسیوں کے بدولت ملک میں سیاحت کو فروغ مل رہا ہے اور امسال سردی میں بھی لاکھوں کی تعداد میں سیاحوں کے سیاحتی علاقوں میں آمد موجودہ حکومت پر اعتماد کا اظہار ہے اور بے مثال امن کا ثبوت ہے، انہوں نے کہا کہ ونٹر سیاحت کے فروغ سے ایک طرف معاشی ترقی آرہی ہے تو دوسری طرف لاکھوں عوام کو روزگار کے مواقع ملے ہیں، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت صوبے میں سیاحت کے فروغ کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے اور نئے جگہوں کی دریافت پر تیزی سے کام جاری ہے اور ان علاقوں کی طرف اربوں روپے کی لاگت سے روڈ کی تعمیر جاری ہے جس کی تکمیل سے سیاحت کو مزید فروغ ملے گا۔