اشتہار

سردی میں اضافہ، سوئی گیس مسائیل شروع

اشتہار

سوات( زما سوات ڈاٹ کام) مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر میں سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی متعددعلاقوں میں سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ بھی تیز کردی گئی ہے جس کے باعث گھریلوں صارفین مشکلات کا شکار ہیں۔ ذرائع کے مطابق  سوات کے متعدد علاقوں میں صبح 4 بجے سے سوئی گیس کی فراہمی معطل کردی جاتی ہے اور شام تک گیس غائب رہتا ہے ۔

جب کہ شام کے وقت فراہم کیئے جانے والے گیس کا پریشر انتہائی کم ہوتا ہے جس پر کھانا پکانا مشکل ہوتا ہے۔ گھریلوں صارفین کا کہنا ہے کہ کھانا پکانے کے عین وقت میں گیس کی فراہمی غائب ہو جاتی ہے جس سے کھانا پکانے میں دشواری پیش آتی ہے ۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ ضلع سوات میں سردی کے موسم میں سوئی گیس غائب ہی رہتی ہے جبکہ ابھی تک سوئی گیس کی فراہمی کو ممکن بنانے کے لئے انتظامیہ یا حکومتی اہلکاروں کی جانب سے کسی قسم کے اقدامات نہیں اُٹھائے گئے ہیں۔

اشتہار

ColdLoadsheddingSui Gaswinter
Comments (0)
Add Comment

اشتہار