سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 13 ستمبر 2018ء) سرسبز پاکستان شجرکاری مہم کے سلسلہ میں ضلعی عدالت ہائے گل کدہ میں ایک تقریب منعقد ہوئی۔ ظفر اقبال خان ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج / ضلع قاضی صاحب سوات ، طلا محمد، سینئر سول جج ایڈمن سوات، اخترمنیر خان ایڈوکیٹ، صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سوات، عنایت اللہ جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سوات اور کنزرویٹر فارسٹ نے احاطہ عدالت میں پودہ جات لگائے اورخیرسگالی کی دعا کی ۔