سوات کی تحصیل کبل کے گاؤں سرسینئ (محلہ سادین) میں ایک شخص پر تیز دھار ہتھیار سے حملے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔
متاثرہ شخص کو شدید زخمی حالت میں سیدو شریف ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے بروقت طبی امداد فراہم کی۔ بعد ازاں زخمی شخص کی شناخت طفیل ولد فضل غفار سکنہ سرسینئ کے نام سے ہوئی۔
ذرائع کے مطابق طفیل کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے، جبکہ پولیس واقعے کے محرکات جاننے کے لیے مزید تحقیقات کر رہی ہے۔ اس واقعے نے علاقے کے لوگوں میں خوف و ہراس پیدا کر دیا ہے اور عوام نے مجرموں کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔