اشتہار

سرکاری اسکولو ں کے اساتذہ کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔29ستمبر2017ء )آل ٹیچرز گرینڈ الائنس خیبرپختونخوا کی ہدایت پر سرکاری اسکولو ں کے اساتذہ کا مطالبات کے حق میں سوات پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ،مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ہمارے پیش کردہ مطالبات کا جلد ازجلد نوٹیفکیشن جاری کیاجائے ، مجوزہ ایجوکیشن سروس ایکٹ دو ہزار سترہ کوہم مستر د کرتے ہیں ، لہٰذا اس کو جلد از جلد واپس لیاجائے ، بغیر کسی شرط کے اساتذہ کو دوسرے صوبوں کی طرح ٹائم سکیل دیاجائے ، ٹیچنگ الاؤنس کا اجرا جلد ازجلد کرکے چار ج الاؤنس میں بھی اضافہ کیاجائے ، کنونس الاؤنس کی کٹوتی دوران چھٹیوں کے بند کیاجائے ، این ٹی ایس اساتذہ کومستقل کیاجائے ، ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ہاؤسنگ سکیم سے اساتذہ کرام کو ارزاں نرخوں پر پلاٹ فراہم کئے جائیں ، ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تمام فنڈز کا آڈٹ کرتے ہوئے تمام ممبران کے علم میں لایاجائے، انہوں نے کہا کہ چونکہ ملاکنڈ ڈویژن ہر قسم کے ٹیکس سے مستثنیٰ ہے اس لئے تمام سرکاری ملازمین سے ٹیکس کے غیر قانونی کٹوتی کو بندکیاجائے۔

اشتہار

EducationProtestSchools

اشتہار