اسلام آباد(ویب ڈیسک)سعودی عرب ميں مسافروں کا سامان چھوڑ کر آنا پی آئی اے کا معمول بن گيا ہے سعودی گراؤنڈ ہينڈ لنگ سروس نے پی آئی اے پر 72 ہزار ريال جرمانہ عائد کرديا۔ سعودی عرب ميں مسافروں کاسامان چھوڑکرآنا پی آئی اے کا معمول بن گيا ہے۔پی آئی اے کو دسمبر ميں ورک آرڈر کے ذريعے ادائيگياں کرنا پڑی ہیں۔
سعودی گراؤنڈ ہينڈلنگ سروس نے پی آئی اے پر72 ہزار ريال کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ ايس جی ايس نے يوميہ سامان کے ايک کنٹينر پر 1000 ريال وصول کيے۔ رياض سے مختلف شہروں کے لیے جانے والی پروازيں سامان چھوڑ کرچلی جاتی تھيں۔ اس کے علاوہ اسلام آباد کی پرواز پی کے 754،لاہورکی پرواز پی کے 725مسافروں کا سامان چھوڑ کر آ گئی تھی۔