سلطان گولڈن نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا

سلطان گولڈن نے گاڑی کو تیز ترین ریورس میں چلا کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا،گراسی گراؤنڈ مینگورہ میں ایک سو دس اور ایک سو بارہ سپیڈ میں گاڑی ریورس میں چلائی،شیندور میلہ میں بھی مظاہرہ کرکے ریکارڈ توڑیں گے،گاڑی جمپنگ اورگاڑی پر تیز رفتاری کا مظاہرہ کرنے والے سلطان گولڈن نے گراسی گراؤنڈ مینگورہ میں ریورس میں ایک سوبارہ سپیڈمیں گاڑی چلا کر عالمی ریکارڈ بنالیا،ان کی مہارت کا مظاہرہ دیکھنے کیلئے لوگوں کی کثیر تعدادگراسی گراؤنڈ پہنچ گئی تھی،اس موقع پر سلطان گولڈن نے میڈیا کو بتایا کہ اتنی ہائی سپیڈ کیلئے بڑی جگہ کی ضرورت ہوتی ہے یہاں پر جگہ کی کمی کے باوجود بھی ہم نے تین مرتبہ ایک سو دس اور ایک سو بارہ سپیڈ میں ریورس میں گاڑی چلاکر ریکارڈ قائم کیا اور اب شیندور میلہ میں جاکر دنیا کودکھائیں گے کہ یہ ریکارڈ ہم نے قائم کردیا ہے اس کے علاوہ سب سے خطرناک جمپ پر گاڑی چڑھا کر بھی ریکارڈ بنائیں گے، اس موقع اے سی بابوزئی عامر علی شاہ بھی موجود تھے۔

Sultan Golden newsSwat
Comments (0)
Add Comment