سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 24 جنوری 2018ء)چیئرمین ڈیڈیک فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ لوگوں کو ہسپتالوں میں تمام تر جدید طبی سہولیات مہیا کرنا تحریک انصاف حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے صحت مند معاشرہ کسی قوم کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے اور اپنے ملک کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کرسکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل ہسپتال سیدوشریف میں ریجنل بلڈ بینک کے افتتاح کے موقع پر کیا جو پشاور اور ایبٹ آباد کے بعد خیبر پختونخوا میں تیسرا بڑا اور ملاکنڈ ڈویژن کی سطح پر پہلا بلڈ بینک ہے ہسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ اس سے پورے ملاکنڈ ڈویژن کے عوام مستفید ہونگے اور پشاور اور ایبٹ آباد جانے کی بجائے سنٹرل ہسپتال سیدو شریف میں آئینگے اس بلڈ بینک کے قیام سے غریب و نادار اب 435 روپے کا ٹیسٹ بالکل فری کرینگے اور سفید خون کا ٹیسٹ بھی یہاں پر ہوگا اس سے قبل ملاکنڈڈویژن میں اس قسم کا ٹیسٹ نہیں ہوتا تھا ریجنل بلڈبینک پختونخوا حکومت کا پراجیکٹ ہے جو تین ماہ میں مکمل سٹاف کے ساتھ کام شروع کریگا اس میگا پراجیکٹ پر ایک کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے ریجنل بلڈ بینک میں ہر وقت ایک ہزار بیگ خون موجود ہوگا جبکہ تمام پرائیویٹ اور گورنمنٹ لیبارٹریاں بھی اس بلڈ بینک کے ماتحت ہونگے