اشتہار

سنٹرل ہسپتال 5 کروڑروپےادویات کیلئےمنظورکردئے، فضل حکیم

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام )چیئرمین ڈیڈیک فضل حکیم خان نے سنٹرل ہسپتال کیلئے 5 کروڑروپے فنڈ کی منظوری منظوری کرا دی ہے۔واضح رہے کہ نگران حکومت کےدورسے ہسپتال میں ادویات کی کمی کا مسئلہ پیدا ہوا تھا اور مریضوں کو شدید مشکلات کا سامناتھاجبکہ فنڈ نہ ہونے کی وجہ سے مختلف کمپنیوں کی طرف سے ہسپتال پر 2 کروڑ روپے کا قرضہ بھی چڑھ گیا تھا جس پر چیئرمین ڈیڈیک نے عوام کو مزید تکلیف سے بچانے کیلئے صوبائی حکومت کی جانب سے 5 کروڑ روپے ادویات کیلئے منظور کرا لئے ہیں اس حوالے سے چیئر مین ڈیڈیک کی زیر صدارت ڈی سی آفس کے کانفرنس روم میں اجلاس منعقد ہوا جس میں چیف ایگزیکٹیو سیدوسنٹرل ہسپتال ڈاکٹر اسرار الحق، ایم ایس ڈاکٹر سعداللہ اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی اجلاس میں چیئرمین ڈیڈیک فضل حکیم خان نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ادویات کمپنیوں کا 2 کروڑ ر48 لاکھ روپے کا قرضہ فوری طور پر منظورشدہ فنڈ سے ادا کیا جائے اور باقی ماندہ 2 کروڑ52لاکھ روپے سے ایمرجنسی اور لیبر روم کیلئے ادویات خریدی جائیں تاکہ عوام کو ایمرجنسی کی صورت میں ادویات مفت ملےانہوں نے کہاکہ ہماری حکومت کا صحت کا وعدہ اولین ترجیحات میں شامل ہے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت عوام کی بے لوث خدمت پر یقین رکھتی ہے اور عوام کی مشکلات کا بھر پور احساس رکھتی ہے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت سے پہلے یہاں کے عوام کو صحت کے حوالے سے شدید مشکلات کا سامنا تھا اور عوام کو ایمرجنسی کی صورت میں کوئی بھی ادویات نہیں مل رہی تھیں جب سے پی ٹی آئی کی حکومت آئی ہے تو ہم نے پہلی بار مریضوں کو ایمرجنسی کی صورت میں تمام ادویات مفت مہیا کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے یہ اقدا م ایمرجنسی میں انسان کی جان بچانے کیلئے کافی مدد گار ثابت ہورہا ہے۔ انہوں نے عوام کو یقین دلایا کہ پی ٹی آئی کی حکومت عوام کی حکومت ہے اور ہماری حکومت میں کسی بھی شعبے میں کسی کو تکلیف نہیں ہونے دی جائے گی دریں اثناء ہسپتال کی انتظامیہ نے 2 کروڑ 52روپے کی ادویات خریدنے کیلئے ایم سی سی کو آرڈر دے دیا ہے اور فنڈز کی فوری فراہمی پر چیئرمین ڈیڈیک کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اشتہار

ادویاتسیدو ہسپتالفضل حکیمفنڈ
Comments (0)
Add Comment

اشتہار