سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 09 جنوری 2019ء) مینگورہ کے نواحی علاقہ سنگوٹہ میں کمرے میں گیس بھر جانے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا، ذرائع کے مطابق کمرہ میں گیس بھر جانے سے گھر میں زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں فیاض ولد لیاقت جان کی بازی ہارگیا تفصیلات کے مطابق مذکورہ کمرہ میں گیس کا چولہا لگایا گیا تھا۔جوکہ گیس لوڈشیڈنگ کی بنا پر بند ہوگیا اور جب گیس دوبارہ آگئی تو کمرہ گیس سے بھر گیا جس کے نتیجہ میں فیاض ولد لیاقت بے ہوش ہوگیا جسے طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا تاہم جانبر نہ ہوسکا۔مرحوم کو ابائی گاؤں میں سپردخاک کیا گیا۔