سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری، متعلقہ حکام اور عوامی نمائندے خاموش تماشائی،صارفین مشکلات کا شکار، مینگورہ شہر کے مختلف علاقوں رنگ محلہ،ملوک آباد،لنڈیکس،حاجی بابا،گنبد میرہ،بارامہ،نویکلے،وتکے جبکہ سوات کے دیگر نواحی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی گیس کی فراہمی بھی تعطل کا شکار ہوچکی ہیں، لوگوں کے مطابق صبح 6 بجے گیس کی سپلائی بند کردی جاتی ہے اور رات 12 بجے تک گیس کی فراہمی معطل رہتی ہے جس کے باعث انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ گیس کی لوڈشیڈنگ کے حوالے سے متعلقہ حکام اور حکومتی نمائندوں نے بھی چھپ سادھ لی ہے ۔