سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے، ہر ایک گھنٹہ بعد بجلی کی بندش سے عوام رُل گئے۔ سوات کے مرکزی شہر مینگورہ اور دیگر نواحی علاقوں میں ہفتہ کی صبح سے بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے اور ہر ایک گھنٹی بعد بجلی کی فراہمی معطل کردی جاتی ہے۔ متعدد علاقوں میں چار چار اور پانچ گھنٹوں تک بجلی بند رہتی ہے جس سے صارفین مشکلات کا شکار ہوگئے ہیں۔ سوات میں بارش اور برفباری شروع ہوتے ہی جہاں ایک طرف گیس کی لوڈ شیڈنگ شروع ہوجاتی ہیں وہی بجلی کی فراہمی بھی معطل کردی جاتی ہے۔