اشتہار

سوئی گیس کے کم پریشر اور لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ آئندہ پانچ روز میں حل ہوجائے گا، کمشنر ملاکنڈ ڈویژن

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 07 جنوری 2019ء) کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام شاہ نے کہا ہے کہ سوات میں سوئی گیس کا مسئلہ آئندہ پانچ روز میں حل ہوجائے گا۔مین پائپ لائن کا کام مکمل ہوجائے گا۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ مین لائن میں سوئی گیس کی پریشر کی کمی کی وجہ سے مینگورہ شہر کے عوام کو سو ئی گیس کی فراہمی کا شدید مسئلہ تھا، جس سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ اس سلسلے میں جی ایم سوئی گیس سے رابطے میں ہوں اور انہوں نے مردان سے مینگورہ پائپ لائن کو آئندہ پانچ روز میں مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اس کی تکمیل سے شہر سمیت ضلع بھر میں سوئی گیس کی لو پریشر اور کمی کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔عوامی مشکلات کا خاتمہ ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سوات موٹر وے پر کام تیزی سے جاری ہے۔ٹنل میں کنکریٹ کا کام جاری ہے اور ہماری کوشش ہے کہ اس کو 30اپریل تک کھول دیا جائے۔

اشتہار

Comments (0)
Add Comment

اشتہار