سوات(زما سوات ڈاٹ کام) آل پرائمری ٹیچر ایسو سی ایشن کامطالبات کے حق میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ مظاہرہ جلوس کی شکل میں ودودیہ سکول سے روانہ ہوکر نعروع کی گونج میں پریس کلب پہنچ گیا، مظاہرین نے ہاتھوں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے، پریس کلب کے سامنے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے شاہ بابا چیئرمین سپریم کونسل اپٹا خیبر پختونخوا، بادشاہ خان چیئرمین اپٹا سوات، علی رحمان آل کلرکس ایسو سی ایشن صدر، علی روان خان صدر اپٹا، عمر ڈھیر خان جنرل سیکرٹری اور دیگرنے کہا کہ موجودہ کمر توڑ مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے تمام ایڈہاک اساتذہ کو تاریخ تقرری سے مستقل کیا جائے پنشن اصلاحات میں ترامیم کیا گیا ہے اس فیصلے کو فوری طور واپس لیا جائے، پرائمری اساتذہ کرام کو موجودہ سروس سٹرکچر میں رہتے ہوئے بنیادی سکیل 15، ہیڈ ٹیچر کیلئے 16اور سکیل 17میں ترقی دی جائے،انہوں نے کہا کہ یہ جائز مطالبات ہے جس کو حاصل کرنے کے لئے ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، انہوں نے کہا ہم وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان اور دیگر اعلیٰ حکام سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے مطالبات پر غور کرکے ہمیں سہولیات فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں،اگر ہمارے مطالبات پر غور نہ کیا گیا تو ہم اکتوبر کے دوسرے ہفتے میں صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنا دیں گے۔