اشتہار

سوات،آٹے کی مہنگے داموں فروخت جاری،انتظامیہ خاموش

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں انتظامیہ کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، بیس کلو آٹے کا تھیلا ایک ہزار سے لے کر گیارہ سو تک فروخت ہو رہا ہے جبکہ انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر میں آٹے کی قیمت گرنے کی بجائے مزید بڑھتی چلی جا رہی ہے اور کاروباری افراد من مانے نرخوں پر آٹے کو فروخت کر رہے ہیں ۔ بیس کلو آٹے کا تھیلا ایک ہزار سے لے کر گیارہ سو روپے تک فروخت ہو رہا ہے جبکہ انتظامیہ نے باقاعدہ اس حوالے سے احکامات جاری کئے گئے تھے کہ بیس کلوآٹے کا تھیلا آٹھ سو روپے فروخت کیا جائے گا۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ بازار میں من مانے نرخوں آٹا فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ انتظامیہ نے چھپ سادھ لی ہے اور مصنوعی مہنگائی پر آنکھیں بند کر رکھی ہے ۔

اشتہار

FlourSwat
Comments (0)
Add Comment

اشتہار