سوات (زما سوات ڈاٹ کام) سوا ت میں انٹرنیشنل حسن قرات مقابلے، مصر سے آئے ہو ئے حفاظ کرام نے بہترین تلاوت کرکے دلوں کو جیت لیا، جے یو ائی سوات کے زیر اہتمام انٹر نیشنل حسن قرات مقابلوں میں پاکستان کے قراء نے بھی حصہ لیا، انٹرنیشنل حسن قرات مقابلے سوات کے سیدو شریف ودودیہ ہال میں منعقد ہوئے، جس کو دیکھنے کیلئے ملک بھر سے عوام نے بھر پور شرکت کی،
پروگرام کا آغاز جے یو ائی کے سینیٹر اور صوبائی امیر مولانا عبدالغفوری حیدری نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک پاکستان میں اسلامی مدارس ہیں کوئی مائی کا لعل بھی ختم نبوت میں ترمیم نہیں کرسکتا، انہوں نے کہا کہ ناروے میں قران کی بے حرمتی کرنے والوں کے خلاف حکومت پاکستان فوری ایکشن لیں اور ناروے کیساتھ اپنے تعلقات ختم کریں، اس موقع پر ضلعی امیر قاری فتحت اللہ نے کہا کہ کفار قران پاک کو جلارہے ہیں لیکن ان کو معلوم ہونا چاہئے کہ قران پاک ہمارے دلوں میں ہے اس کو کیسے ہمارے دلوں سے نکالوں گے،
انٹرنیشنل حسن قرات مقابلوں میں پشاور، اسلام اباد سمیت دیگر قراء حضرات نے بہترین کلام پاک سنا یا جبکہ مصر سے آئے ہوئے دو قراء کی تلاوت نے ہال میں سماء باندھ لیا، اور پورا ہال اللہ اکبر، سبحان اللہ، ماشاء اللہ کے نعروں سے گونج اٹھا۔ مصر سے ہوئے قراء نے وادی سوات اور یہاں کے لوگوں کی مہمان نوازی پر شکریہ بھی ادا کیا، اس موقع پر جے یو ائی کے ضلعی امیر قاری فتحت اللہ نے قران اکیڈیمی سوات میں بنانے کا اعلان بھی کر دیا۔