سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات کے بالائی علاقوں میں مین شاہراہوں سے برف ہٹانے کا کام تیسرے روز بھی جا ری رہا، ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان کے احکامات کے مطابق سوات کے بالائی علاقوں کی طرف جانے والی شاہراہوں سے برف ہٹانے کا کام جاری ہے، مالم جبہ،کالام،مہوڈنڈ،مٹلتان،اتروڑ اور دیگر بالائی علاقوں میں بھاری مشینری سے برف صاف کی جا رہی ہے، کالام تا مٹلتان20کلو میٹر شاہراہ کو برف سے کلئیر کردیا گیا ہے، اسی طرح تمام سیکورٹی ادارے بشمول مقامی ٹی ایم ایز کے الرٹ کردیا گیا ہے جو وقفے وقفے سے سڑکوں سے برف ہٹانے میں مصروف ہیں۔