سوات (زما سوات ڈاٹ کام)سوات تندور ایسوسی ایشن نے آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے اور روٹی کے نڑخ میں اضافہ نہ ہونے پر تندور بند کرنے کی دھمکی دے دی۔ سوات تندور ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری نعیم خان کا کہنا ہے کہ آٹے کی بوری پانچ ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ گیس بھی مہنگی ہوگئی ہے ۔ انتظامیہ نے 130گرام روٹی کا نرخ دس روپے مقرر کر رکھا ہے اور اس قیمت میں تندور والوں کو مسلسل نقصان اٹھانا پڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آٹے کی قیمت کے حساب سے روٹی کا وزن اور قیمت مقرر کی جائے۔ اگر ایسا نہ کیا گیا، تو مجبوراً تمام تندوروں کو بند کر دیا جائے گا۔