سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) ایس پی اپر سوات درویش خان اور ڈی ایس پی سرکل خوازہ خیلہ اعجاز خان کی نگرانی میں ایس ایچ اُو تھانہ فتح پور روشن علی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ فروشوں کے خلاف کریک ڈاون میں کارروائی کرتے ہوئے 3منشیات فروش گرفتار کر لئے ، گرفتار منشیات فروشوں کے قبضے سے مجموعی طور پر2010گرام چرس برآمد کر لی گئی ہے۔ گرفتار منشیات فروشوں کے خلاف تھانہ فتح پور میں منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔