سوات(زما سوات ڈاٹ کام:14نومبر2017ء) سوات میں خشک سالی اور بارش نہ ہونے کی وجہ سے سینے کے امراض میں اضافہ،اسپتال مریضوں سے بھر گئے،ذرائع کے مطابق سوات میں طویل خشک سالی اور بارش نہ ہونے کی وجہ سے لوگ سینے کے امراض میں مبتلا ہو چکے ہیں اور اسپتال مریضوں سے بھر گئے ہیں ،اسپتال ذرائع کے مطابق روزانہ سیکڑوں کی تعداد میں بچے،بوڑھے ،جوان اورخواتین مریضوں کو اسپتال لایا جا رہا ہے ،جس میں زیادہ تعداد سینے کے امراض ہوتے ہیں،اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپتال کے ہر ایک وارڈ میں مریضوں کو داخل کیا جا چکا ہے۔
اشتہار