سوات،دوروزہ ملاکنڈ ریجنل سپورٹس گالا اختتام پذیر

زما سوات ڈاٹ کام (30اپریل2019ء)مینگورہ سوات میں دو روزہ ملاکنڈ ریجنل سپورٹس گالہ اختتام پذیر ہو گیا جس میں ملاکنڈ ڈویژن کے تمام اضلاع سے پولیس کھلاڑیوں نے حصہ لیا اختتامی تقریب سے ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ محمد سعید خان وزیر مہمان خصوصی خطاب کیا جبکہ تقریب میں ڈی پی او سوات سید اشفاق انور،ڈی پی او شانگلہ رسول شاہ، ڈی پی او بونیر ارشاد خان، ڈی پی او دیر لوئر عارف شہباز، ڈی پی او دیر اپر میاں نصیب جان، ایس پی انوسٹی گیشن سوات ملک اعجاز خان اور دیگر اعلیٰ افیسران اور ملاکنڈ ریجن کے پولیس جوانوں نے شرکت کی ان کھیلوں کی افتتاحی تقریب پولیس ٹریننگ سکول سوات میں ہوئی جس میں ملاکنڈ ریجن کے ہر ضلع سے پولیس جوانوں نے حصہ لیا مقابلوں میں رسہ کشی اور مختلف اقسام کی دوڑیں شامل تھیں یاد رہے کہ ملاکنڈ سپورٹس گالہ کا آغاز شانگلہ سے ہوا جس میں شانگلہ میں والی بال ٹورنامنٹ، بونیر میں کرکٹ ٹورنامنٹ، سوات میں فٹ بال ٹورنامنٹ، دیر لوئر میں اتھلیٹک کے مقابلے ہوئے فائنل پروگرام کیلئے ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ محمد سعید خان وزیر خود تشریف لائے ٹریننگ سنٹر سوات میں تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ محمد سعید خان وزیر نے بہترین انتظامات اور کھلاڑیوں کے انتخاب پر ملاکنڈ ڈویژن کے تمام اضلاع کے ضلعی پو لیس سربراہان و دیگر پولیس آفیسران وفاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے فائنل کے بعد ودودیہ ہال سیدو شریف میں رنگا رنگ تقریب کا انعقادکیاگیاپروگرام میں پولیس جوانوں نے خیبر پختونخوا پولیس کے حوالے سے پرجوش نظمیں پیش کیں اور حاضرین سے خوب داد وصول کی تقریب میں مزاحیہ خاکے بھی پیش کئے گئے ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ محمد سعید خان وزیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ ملاکنڈ سپورٹس گالہ کیلئے بہترین انتظامات کئے گئے تھے جسمیں ملاکنڈ ڈویژن کے ہرضلع کے پولیس جوانوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اس سے فورس میں ہم آہنگی پیدا ہوئی اور ایک فورم پر اکھٹے ہو کر رابطوں کے نئے دور کا آغاز ہوا ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ محمد سعید خان وزیر نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس کی تاریخ لازوال قربانیوں سے بھری پڑی ہے وہ انتہائی فخر سے کہ سکتے ہیں کہ وہ ملاکنڈ پولیس کے کمانڈر ہیں ملاکنڈ پولیس کی تعریف کرتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسرنے کہا کہ انہیں صرف عوام کی جان و مال اور عزت و آبرو کی حفاظت مقدم ہے عوام کی خدمت پولیس جوانوں پر فرض ہے تقریب کے اختتام پر ریجنل پولیس آفیسرملاکنڈ محمد سعید خان وزیر اور دیگر اعلیٰ آفسران نے پولیس افسران اور جوانوں میں انعامات بھی تقسیم کئے۔

MalakandPoliceSports Gala
Comments (0)
Add Comment